ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے اپوزیشن سے کہا: تعداد کی فکر نہ کریں، آپ کا ہر لفظ قیمتی

مودی نے اپوزیشن سے کہا: تعداد کی فکر نہ کریں، آپ کا ہر لفظ قیمتی

Mon, 17 Jun 2019 23:20:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سترہویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کے پہلے دن اپوزیشن کونشانہ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ انہیں اپنی تعداد کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کا ہر لفظ حکومت کے لئے قیمتی ہے۔مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے ایوان میں منصفانہ ہونے اور ملک کے وسیع مفاد سے جڑے موضوعات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ جب ہم پارلیمنٹ آتے ہیں تو ہمیں فریق اور اپوزیشن بھول جانا چاہئے،ہمیں منصفانہ احساس کے ساتھ مسائل کے بارے میں سوچنا چاہئے اور ملک کے وسیع مفاد میں کام کرنا چاہئے۔ پارلیمانی جمہوریت میں سرگرم اپوزیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن سرگرمی سے بات کریں گے اور ایوان کی کارروائی میں شرکت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ سیشن بامعنی ہوگا۔ مودی نے کہاکہ اپوزیشن کا اور فعال اپوزیشن کا کردار پارلیمانی جمہوریت میں ضروری ہوتا ہے۔اپوزیشن کو اپنی تعداد کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،مجھے امید ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی میں سرگرمی سے اپنی بات رکھیں گے اور حصہ لیں گے،ان کا ہر لفظ، ہر احساس ہمارے لئے قابل قدر ہے۔ نو تشکیل شدہ سترہویں لوک سبھا کے سلسلے میں مودی نے کہا کہ یہ اجلاس کئی طریقوں میں تاریخی ہے۔آزادی کے بعد سے ایوان زیریں میں سب سے زیادہ خواتین ایم پی منتخب ہوئیں۔مودی نے کہا کہ نئے ممبران کے لئے یہ پہلا سیشن ہے جو نئی توانائی کا ذریعہ ہوگا اور عوامی خواہشات کی تکمیل کے لئے ایوان میں نیا جوش و خروش دکھایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے پہلے دور میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے اصول پر کام کیا اور عوام نے دوسری مدت کے لئے یقین ظاہر کیا۔نتیجے بہت دہائی بعد واضح اکثریت کے ساتھ کوئی حکومت دوبارہ منتخب کی گئی ہے۔


Share: